خاتون اینکر حنا زبیر کو نمایاں خدمات پر ایوارڈ
حنازبیر کا شمار ملک کی سرکردہ خاتون اینکرس میں ہوتا ہے جنہیں نٹ ورک 18 اردوکی اینکر کے طورپرتقریبا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئی۔
حیدرآباد: شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات، سماج کے مفاد میں بہتر کام پر حنا زبیر کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایوارڈ دیاگیا حیدرآباد کے پیپلز پلازہ میں منعقدہ اس تقریب میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے انہیں یہ ایوارڈ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔
حنازبیر کا شمار ملک کی سرکردہ خاتون اینکرس میں ہوتا ہے جنہیں نٹ ورک 18 اردوکی اینکر کے طورپرتقریبا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئی۔ نٹ ورک 18سے وابستگی کے بعد ان کی ذہنی نشو و نما میں اضافہ ہوا اور انہوں نے اپنی فطری صلاحیتیوں کابھر پورمظاہرہ کیا۔
تلنگانہ حکومت کی جانب سے معیاری اور با مقصد صحافت کے لئے انہیں ایوارڈ دیئے جانے پر انہیں شعبہ صحافت کی نمائندہ اور منتخب شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک توقعات وابستہ کیں۔حنازبیر نے اس ایوارڈ پر ریاستی حکومت بالخصوص وزیر آئی ٹی کا شکریہ اداکیا۔