شمالی بھارت
گیمنگ ایپ تبدیلی مذہب کیس‘شاہنواز کے بینک کھاتوں کی تحقیقات
تحقیقات سے جڑے سینئر پولیس عہدیداروں نے 50 سوالات کی فہرست تیار کی ہے جو شاہنوازخان سے کئے جائیں گے۔ پولیس‘ بینک کھاتوں کی بھی تحقیقات کرے گی جو مختلف ناموں سے کھولے گئے۔
غازی آباد: گیمنگ ایپ کے ذریعہ کمسن لڑکوں کا مذہب تبدیل کرنے کے اصل ملزم شاہنواز خان عرف بڈو کے بینک کھاتوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔ غازی آباد پولیس کے ایک عہدیدار نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔ شاہنواز خان کو مہاراشٹرا کے ضلع تھانے سے گرفتارکیا گیا۔
تحقیقات سے جڑے سینئر پولیس عہدیداروں نے 50 سوالات کی فہرست تیار کی ہے جو شاہنوازخان سے کئے جائیں گے۔ پولیس‘ بینک کھاتوں کی بھی تحقیقات کرے گی جو مختلف ناموں سے کھولے گئے۔
پیر کے دن ممبرا اور غازی آباد پولیس نے شاہنواز خان کو تھانے ضلع عدالت میں پیش کیا جس نے 15 جون تک غازی آباد پولیس کو شاہنواز خان کا ٹرانزٹ ریمانڈ دے دیا۔ اسے اتوار کے دن ایک لاج سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ کسی اور نام سے رہ رہا تھا۔ 23 سالہ شاہنواز خان‘ مہاراشٹراکے ضلع تھانے کے ممبرا کا رہنے والا ہے۔