شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

معصوم بچوں کے باپ فیروز قریشی کو ہندوں دہشت گردوں نے پیٹ پیٹ کر مارڈالا

اترپردیش میں فیروز قریشی نامی شخص کسی کام سے جلال آباد کے گنگا نگر آیا ہوا تھا۔ ملزم پنکی، پنکج، راجندر اور اُس کے دوستوں نے فیروز قریشی کو بے رحمی سے مارا، بعض مقامی افراد نے اُسے بچانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی ۔

نئی دہلی: ہندوستان میں بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں پر تشدد کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ اترپردیش میں ایک اور مسلم نوجوان کو ہندو دہشت گردوں نے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

اترپردیش میں فیروز قریشی نامی شخص کسی کام سے جلال آباد کے گنگا نگر آیا ہوا تھا۔ ملزم پنکی، پنکج، راجندر اور اُس کے دوستوں نے فیروز قریشی کو بے رحمی سے مارا، بعض مقامی افراد نے اُسے بچانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی ۔ حملہ میں فیروز شدید زخمی ہوگئے جو بعد میں انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں انتخابی نتائج کے بعدبی جے پی کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے ہجومی تشدد کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی 6 مسلمانوں کو یہ انتہا پسند ہندو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقتول کے رشتہ داروں نے نعش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس واقعہ پر صدرمجلس وحیدرآباد رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ایکس پر ری پوسٹ کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔ واضح رہے کہ اس قبل بھی گجرات کے ضلع آنند میں کرکٹ میچ دیکھنے آئے مسلم نوجوان کو دہشت گرد ہندوؤں نے شدید زدکوب کرتے ہوئے اُسے شہید کردیا۔

مسلم نوجوان پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتہ 22 جون کو پیش آیا تھا۔ مقتول کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے اپنے دوست کے ہمراہ گراؤنڈ گیا تھا۔

a3w
a3w