امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

امریکہ، اسلاموفوبیا کے خلاف قومی حکمت عملی کا اعلان کرے گا

مسلم امریکن کمیونٹی کے کئی لوگوں نے بائیڈن حکومت پر غزہ میں اسرائیل کے حملہ کی تائید کے لئے شبہات کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤز کا اعلان اسی ہفتہ ہونے والا تھا لیکن اس میں تاخیر ہوئی۔

واشنگٹن: صدر جو بائیڈن انتظامیہ یہ اعلان کرنے کی تیاری میں ہے کہ وہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے قومی حکمت عملی بنائے گا۔

متعلقہ خبریں
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

مسلم امریکن کمیونٹی کے کئی لوگوں نے بائیڈن حکومت پر غزہ میں اسرائیل کے حملہ کی تائید کے لئے شبہات کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤز کا اعلان اسی ہفتہ ہونے والا تھا لیکن اس میں تاخیر ہوئی۔

بائیڈن نے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ جانکاری رکھنے والے 3 افراد میں 2 کا کہنا ہے کہ تاخیر اس لئے ہوئی کہ مسلم امریکن کمیونٹی نے تشویش ظاہر کی کہ اسرائیل کے فوجی حملہ کی بھرپور تائید کے باعث جو بائیڈن انتظامیہ کی ساکھ مشتبہ ہے۔

اسلاموفوبیا کے خلاف حکمت عملی کئی ماہ سے متوقع تھی۔ جو بائیڈن انتظامیہ نے جاریہ سال مئی میں مسلمانوں سے نفرت کی روک تھام کے لئے قومی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا۔

7 اکتوبر کے حملہ کے بعد سے امریکہ میں یہودیوں اور مسلمانوں سے نفرت کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ میں نفرت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ امریکی مسلمانوں میں عام تاثر ہے کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے قومی حکمت عملی ضروری ہے۔