انٹرٹینمنٹ
فلم اداکار دھرمیندر کا دیہانت
دھرمیندر گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ انہیں یہاں بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے آج علی الصبح اسپتال میں آخری سانس لی۔
ممبئی: لیجنڈری فلم اداکار اور سابق ایم پی دھرمیندر کا منگل کو دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 89 برس تھی۔
دھرمیندر گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ انہیں یہاں بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے آج علی الصبح اسپتال میں آخری سانس لی۔
ان کی موت سے فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے دیہانت پر فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
بالی ووڈ میں ‘ہی مین’ کے نام سے مشہور دھرمیندر نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی تھی۔