سوشیل میڈیا

سڑک پر ٹارچ لائٹ میں بچے کی پیدائش ، ویڈیو وائرل

سڑک کے کنارے سنسان جگہ پر جہاں ڈیلوری ہوئی، وہاں ضروری انتظام اورکوئی سہولت نہیں تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں خاتون ٹارچ کی روشنی میں سڑک پر بچے کو جنم دیتی نظر آ رہی ہے۔

پنّا: مدھیہ پردیش کے ضلع پنا کے شاہ نگر تھانہ علاقے میں مبینہ طور پرایک 108 ایمبولینس کا ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے سڑک پرخاتون کی زچگی کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں خاتون سڑک پر ٹارچ کی روشنی میں بچے کو جنم دیتی نظر آ رہی ہے۔

پنا ضلع کے شاہ نگر علاقے کے بنولی گاؤں کی ریشما آدیواسی (24) کو 28 اکتوبر کی شام کو اس کے کنبہ کے افراد نے درد زہ کی وجہ سے 108 ایمبولینس ایمرجنسی کی سہولت کے لیے بلایا تھا۔

 ایمبولینس گاؤں پہنچی اور خاتون کولے کر شاہ نگر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے لئے روانہ ہوئی۔ لیکن یہ ایمبولینس کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچنے سے پہلے ہی ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے رات کی تاریکی میں ایک سنسان سڑک پر کھڑی ہوگئی۔ خاتون کی تکلیف بڑھتی ہی جا رہی تھی اور ڈلیوری کا وقت بھی قریب آ رہا تھا۔

کچھ ہی دیر میں خاتون نے سڑک کے کنارے ٹارچ کی روشنی میں بچے کو جنم دیا۔ ظاہر ہے کہ اچانک سڑک کے کنارے سنسان جگہ پر جہاں ڈیلوری ہوئی، وہاں ضروری انتظام اورکوئی سہولت نہیں تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں خاتون ٹارچ کی روشنی میں سڑک پر بچے کو جنم دیتی نظر آ رہی ہے۔

اس سلسلے میں بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) شاہ نگر ڈاکٹر سرویش لودھی نے کہا کہ ایمبولینس کا آپریٹر کمیونٹی ہیلتھ کی طرف سے نہیں کیا جاتا ہے، لیکن یہ معاملہ سامنے آیا ہے، جس کی جانچ کی جائے گی۔

a3w
a3w