حیدرآباد

مالیاتی مسائل سے فلاحی اسکیمات پر عمل آوری میں تاخیر: پی سرینواس ریڈی

پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہاسٹلوں میں حالات دگرگوں ہو گئے ہیں۔ کے سی آر حکومت نے بچوں کو ڈیری فارموں کے پرانے شیڈس اور خستہ حال عمارتوں میں رکھا تھا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر ریونیو پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ موجودہ طور پر تلنگانہ کے مالی وسائل بی آر ایس حکومت کے ذریعہ لیے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لئے کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کانگریس حکومت انتخابات کے دوران عوام کو دی گئی اپنی بعض یقین دہانیوں پر عمل نہیں کر سکی ہے۔

متعلقہ خبریں
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
کھمم میں کانگریس کا تاریخی جلسہ

انہوں نے کہا کہ فلاحی اسکیمات پر عمل آوری میں تاخیر سابق کے سی آر حکومت کی مالی بددیانتی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت اپنی تمام یقین دہانیوں پر عمل کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ ریاست مالی مسائل سے دوچار ہے اور کانگریس حکومت اپنے مالی مسائل کو حل کرنے کے بعد غریبوں کی بہبود کے لئے اپنی کوشش جاری رکھے گی۔

پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہاسٹلوں میں حالات دگرگوں ہو گئے ہیں۔ کے سی آر حکومت نے بچوں کو ڈیری فارموں کے پرانے شیڈس اور خستہ حال عمارتوں میں رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے اچھا کھانا فراہم نہیں کیا اور بچوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت رہائشی اسکولوں کی جگہ مربوط اسکولس تعمیر کر رہی ہے اور انہیں مناسب سہولیات میسر کی جائیں گی۔