تلنگانہ

راشن کارڈ پر باریک چاول، چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک استفادہ کے مکان میں کھانا کھایا (ویڈیو)

ریونت ریڈی نے پوچھا کہ آیا ان کا خاندان 200 یونٹ مفت بجلی اور 500 روپے میں سبسیڈی والی گھریلو پکوان گیاس کی اسکیم سے استفادہ کررہا ہے جس پر خاتون نے اطمینان بخش جواب دیا اور کہا کہ بس میں مفت سفر کی اسکیم بھی اس کے لئے فائدہ مند ہے۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے ساراپاکا گاوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے راشن کارڈس پر مفت فراہم کئے جانے والے باریک چاول کے ایک استفادہ کی جانب سے تیار کردہ دوپہر کے کھانے سے استفادہ کیا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

ریونت ریڈی نے اس خاندان کے ساتھ کھانا کھایا اور خاندان کی بہبود کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس خاندان کی رکن تلسماں سے بات چیت کرتے ہوئے راشن کی اشیاء کے معیار اور اس کے استعمال کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں جس پر تلسماں نے کہا کہ ابتداء میں لوگ اس چاول کو حاصل کرنے سے ہچکچارہے تھے تاہم ان کا خاندان اس چاول کو حاصل کرنے کے بعد خوش ہے۔