قطر، سعودی اور دوسری ایرلائنس پر جرمانے
وزارتِ حمل و نقل نے آج یہاں بتایا ہے کہ ہوا بازی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ بات خبررساں ادارہ ینہپ نے بتائی۔

سیول (آئی اے این ایس) وزارتِ حمل و نقل نے آج یہاں بتایا ہے کہ ہوا بازی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ بات خبررساں ادارہ ینہپ نے بتائی۔
ادارہ نے مزید بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے ہوا بازی سے متعلق قانون کی خلاف ورزی پر سعودی ایرلائنس، قطر ایرویز اور 8دوسرے ڈومیسٹک کے علاوہ فارین ایرلائنس پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ سعودی ایرلائنس پر 100 ملین ون جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوا بازی سے متعلق حکام سے اجازت حاصل کئے بغیر ریاض اور انچین کو مربوط کرنے والی پروازوں کو معطل کرنے پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ سعودی ایرلائن نے اکتوبر سے ہفتہ میں تین پروازیں چلانے کی منظوری حاصل کی تھی لیکن ماہ مارچ سے اس پر عمل آوری کے باوجود 27جون سے پروازیں نہیں چلائی جارہی تھیں، جس کی وجہ سے جنوبی کوریا کے ہوا بازی سے متعلق عہدیداروں نے جرمانے عائد کئے ہیں۔
ہوا بازی سے متعلق ایکٹ کے تحت ڈومیسٹک ایرپورٹس کو چلائی جانے والی تمام ایرلائنس کے لئے لازمی ہوتا ہے کہ وہ بزنس پلان پر عمل کریں جس کی وزارت نے منظوری دی ہے، لیکن اس منصوبہ میں تبدیلیاں کی گئیں اور پروازوں کو معطل کردیا۔
قطر ایرویز کو 150ملین ون کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ جنوبی کوریاہ کی کیرئیر ایل سی سی کو 14ملین ون کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تاخیر کے تعلق سے مسافروں کو مناسب طور پر اطلاع دینے میں ناکامی پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس سال مارچ۔جون کے دوران مذکورہ ایرلائنس نے خلاف ورزی کی ہے۔ اسپرنگ ایرلائنس، ایر جاپان، لاؤایرلائنس، گریٹر بے ایرلائنس، ملیشیاء ایرلائنس اور دوسری ایرلائنس پر بھی جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ مارکنگ فلائٹ ٹکٹ کے تعلق سے بھی بے قاعدگیاں ہونے پر کارروائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے کسٹمرس کے لئے مشکلات پیش ہوئیں۔ وزارت نے بتایا ہے کہ ایرلائنس کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ مسافرین کے لئے سہولتیں فراہم کرتے ہوئے کسٹمرس کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے لیکن بعض ایرلائنس کی جانب سے ہوا بازی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔