حیدرآباد

مسلم خواتین کے چہرہ سے نقاب ہٹانے پر حیدرآباد لوک سبھا کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف ایف آئی آر

مسلم خواتین کے چہرہ سے نقاب ہٹانے پر حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف معاملہ درج کیاگیا۔

حیدرآباد: مسلم خواتین کے چہرہ سے نقاب ہٹانے پر حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف معاملہ درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ راس نے مادھوی لتا کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

مادھوی لتا نے پرانے شہر کے ایک پولنگ بوتھ پرپہنچ کر دو مسلم خواتین سے خواہش کی کہ وہ اپنے برقعہ کا نقاب اٹھائیں تاکہ ان کے چہرہ کی شناخت ان کے تصویری شناختی کارڈس سے کی جاسکے۔

سوشیل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مادھوی لتا کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا تھا۔

a3w
a3w