تلنگانہ

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیاجائے گا، امیت شاہ نے پھر ایک بار زہر اُگل دیا (ویڈیو)

امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے مرکز میں پھر ایک مرتبہ برسراقتدار آنے پر 17 ستمبر کو یوم آزادی تلنگانہ کی تقریب بڑے پیمانے پر منائی جائے گی۔ تلنگانہ کی ترقی بی جے پی سے ممکن ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مسلم کوٹہ کو ختم کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا:حکومت کرناٹک
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے

 انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 70 سال پرانا مسئلہ حل ہوا۔ انہوں نے کانگریس اور بی آر ایس کو ایک ہی جماعت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کالیشورم کو سب سے بڑا اسکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا تلنگانہ کو اس کا یوم آزادی منانے کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے مرکز میں پھر ایک مرتبہ برسراقتدار آنے پر 17 ستمبر کو یوم آزادی تلنگانہ کی تقریب بڑے پیمانے پر منائی جائے گی۔ تلنگانہ کی ترقی بی جے پی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر مودی کو ملک کا وزیراعظم بنانے کی ضرورت ہے۔

 400 سے زائد نشستوں پر بی جے پی کامیاب ہوگی جب کہ تلنگانہ میں اسے 17 کے منجملہ 12 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ کو دہلی کے اے ٹی ایم میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ناممکن وعدوں کے ساتھ ریاست میں کانگریس برسراقتدار آئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اب ملک کے تمام انتخابی فنڈس تلنگانہ سے دہلی جائیں گے۔ مودی کے ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آنے کے بعد تلنگانہ سے بدعنوانیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

a3w
a3w