امریکہ کے انتخابی نتائج کا ہندوستان کی سیاست پر بھی اثر
کانگریس نے چہارشنبہ کے دن امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے مودی حکومت کی ایک ملک الیکشن کی تجویز پر طنز کیا۔ امریکی رائے دہندوں نے صدر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کو امریکی کانگریس کا کنٹرول دے دیا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس نے چہارشنبہ کے دن امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے مودی حکومت کی ایک ملک الیکشن کی تجویز پر طنز کیا۔ امریکی رائے دہندوں نے صدر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کو امریکی کانگریس کا کنٹرول دے دیا۔
اس پیشرفت کے مضمرات امریکہ سے آگے بھی ہوں گے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے امریکی نتائج کو ٹرمپ کے خلاف چونکا دینے والا قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ امریکی وسط مدتی انتخابات نے ادارہ جاتی توازن بھی بحال کردیا جو دستوری جمہوریت میں اہم ہوتاہے۔ ہندوستان میں سال 2004 سے یہ توازن خطرناک حد تک بگڑا ہواہے۔ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ٹکساس اور جارجیا جیسی ریاستوں میں جو اس کا مضبوط گڑھ مانی جاتی ہیں شرمناک شکست کا سامنا کرناپڑا۔
اس شکست فاش کی وجہ ٹرمپ کی پالیسیوں بشمول ایران جنگ کے خلاف عوام کی برہمی بتائی جاتی ہے۔ ایران جنگ کے نتیجہ میں امریکہ میں اخراجات زندگی بڑھ گئے اور ڈیزل مہنگا ہوگیا۔