مشرق وسطیٰ

کویت سٹی کے اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی، کیرالا کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد زندہ جھلس گئے (ویڈیو)

ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: "@indembkwt کل رات عباسیہ علاقے میں فلیٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے مسٹر میتھیوز ملاکل، ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کی المناک موت پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے"۔

کویت سٹی/نئی دہلی: کویت میں ہندوستانی سفارتخانہ نے ہفتہ کے روز عباسیہ علاقے میں واقع اپنے فلیٹ میں آگ لگنے سے ہندوستانی شہری، اس کی بیوی اور دو بچوں کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاشوں کو جلد از جلد ہندوستان واپس بھیجنے کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہيں۔

متعلقہ خبریں
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
کویت کی عدالتِ عظمیٰ کی سابق وزیرِ دفاع کو سات سال قید کی سزا
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
کویت: غیر ملکیوں کیلئے اہم حکم نامہ جاری

ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: "@indembkwt کل رات عباسیہ علاقے میں فلیٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے مسٹر میتھیوز ملاکل، ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کی المناک موت پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے”۔

سفارتخانہ ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور لاشوں کر جلد وطن واپس بھیجنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ ” یہ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا، جس میں میتھیو ملاکل، ان کی اہلیہ لینی ابراہم، اور ان کے دو بچے آئزیک اور آئرین کی موت ہوگئی۔ یہ خاندان، اصل میں کیرالہ کا رہنے والا ہے، جمعہ کی صبح چھٹیوں سے واپس آیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ان کے اپارٹمنٹ میں نصب ایئر کنڈیشنگ یونٹ سے لگی۔ مقامی کویتی حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود، متاثرہ خاندان مہلک شعلوں سے نہیں بچ سکا۔

میتھیو ملاکل رائٹرز میں ملازم تھے، جب کہ ان کی اہلیہ لینی ابراہم عدن اسپتال میں اسٹاف نرس کے طور پر کام کرتی تھیں۔ ان کے بچے اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

مقامی حکام آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ لگانے اور مستقبل میں ایسے سانحات کو روکنے کے لیے مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ کویت سٹی کے ایک لیبر کیمپ میں آتشزدگی کے سانحے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے جس میں تقریباً 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں زیادہ تر ہندوستانی شہری شامل تھے۔

a3w
a3w