آندھراپردیش

اے پی کے راجم پیٹ کی لاج میں آتشزدگی، ایک شخص ہلاک

اے پی کے کڑپہ ضلع کے راجم پیٹ میں گزشتہ نصف شب کو ایک بڑا واقعہ پیش آیا جب مقامی لاج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس خوفناک واقعہ کے وقت لاج کے 22 کمروں میں تقریباً 33 مسافر گہری نیند میں تھے جس کے باعث وہاں افراتفری اور چیخ و پکار مچ گئی۔

حیدرآباد: اے پی کے کڑپہ ضلع کے راجم پیٹ میں گزشتہ نصف شب کو ایک بڑا واقعہ پیش آیا جب مقامی لاج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس خوفناک واقعہ کے وقت لاج کے 22 کمروں میں تقریباً 33 مسافر گہری نیند میں تھے جس کے باعث وہاں افراتفری اور چیخ و پکار مچ گئی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


آدھی رات کے وقت لگی اس آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے لاج کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور عمارت میں دم گھٹنے والا سیاہ دھواں بھر گیا۔

لاج کے عملہ نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے امدادی ٹیموں نے عمارت میں پھنسے 32 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا تاہم ایک شخص کی جان نہ بچ سکی۔


اس المناک واقعہ میں پرودوٹورسے تعلق رکھنے والے سرینواس نامی شخص کی موت واقع ہو گئی۔ اس واقعہ میں دو دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری علاج کے لیے راجم پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


ابتدائی تحقیقات کے مطابق، فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام نے آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک شارٹ سرکٹ کو قرار دیا ہے۔ پولیس اور متعلقہ حکام اب اس بات کی گہرائی سے جانچ کر رہے ہیں کہ آیا عمارت میں حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی تھی۔


مقامی افرادنے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناقص وائرنگ اور غیر معیاری بجلی کا سامان ایسے حادثات کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔ تجارتی اداروں، دفاتر اور لاجس جیسے پرہجوم مقامات پر فائر سیفٹی قوانین کی پاسداری لازمی ہونی چاہیے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور لاج کے مالکین و عملہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔