تلنگانہ

تین ماہ کا معصوم لڑکا پانی کے ٹینک میں مردہ پایا گیا

تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک تین ماہ کا معصوم لڑکا پانی کے ٹینک میں مردہ پایا گیا۔ یہ المناک واقعہ گاؤں پالیم میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک تین ماہ کا معصوم لڑکا پانی کے ٹینک میں مردہ پایا گیا۔ یہ المناک واقعہ گاؤں پالیم میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


تفصیلات کے ایک جوڑے کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے جھگڑے چل رہے تھے۔ ان ہی اختلافات کی وجہ سے نیلما نامی خاتون اپنے تین ماہ کے لڑکے کو لے کر مائیکے آ گئی تھی۔

دونوں خاندانوں کے درمیان صلح اور میاں بیوی کے تنازعات کو حل کرنے کے لئے ایک پنچایت بلائی گئی تھی تاہم پنچایت میں کوئی فیصلہ نہ ہو سکا اور فریقین اپنے اپنے گھر چلے گئے۔


بتایا جاتا ہے کہ آدھی رات کے وقت لڑکا اپنی ماں کی گود سے اچانک غائب ہو گیا۔ پریشان حال ماں نے جب بچے کی تلاش شروع کی تو معصوم کی لاش پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی۔

لڑکے کی ماں اور اس کے خاندان والوں نے الزام لگایا ہے کہ اس موت کا ذمہ دار لڑکے کا باپ ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے شک کی بنیاد پر میاں بیوی دونوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔