جرائم و حادثات

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں دو مقامات پر آگ لگ گئی

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے دورنکل اور مری پیڈا منڈلوں میں مختلف علاقوں میں دو آتشزدگی کے واقعات پیش آئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے دورنکل اور مری پیڈا منڈلوں میں مختلف علاقوں میں دو آتشزدگی کے واقعات پیش آئے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

دورنکل منڈل میں اتفاقی طور پر کانٹے دار جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے پھیلنے لگی۔جس نے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دوسری جانب مری پیڈا منڈل میں آم کے باغ میں آگ لگ گئی۔ شدید آگ کے نتیجہ میں باغ جل گیا۔

مقامی افرادکا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں آم کے 30 درخت جل گئے۔

فائر انجن کے عہدیداروں نے اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پالیا۔