مہاراشٹرا
مہاراشٹر میں کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی ، ایک زخمی
واقعہ کے بعد ایک 80 سالہ خاتون احاطے میں بے ہوش پائی گئی، انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ممبئی: مہاراشٹر میں منگل کی علی الصبح ممبئی کے باندرہ علاقے میں ایک 15 منزلہ اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔
میونسپل کارپوریشن کے افسران نے یہ اطلاع دی۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق انہیں آدھی رات کے بعد 0057 پر کال موصول ہوئی کہ 418 فارچون انکلیو، 14 ویں روڈ، باندرہ (ویسٹ) میں چھٹی منزل پر واقع ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔
واقعہ کے بعد ایک 80 سالہ خاتون احاطے میں بے ہوش پائی گئی، انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فائر اسٹاف نے نو افراد کو سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے عمارت سے باہر نکالا۔ چھ واٹر ٹینکرز اور دیگر فائر فائٹرز کی مدد سے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔