تلنگانہ

تلنگانہ میں حکومت تشکیل دینے کشن ریڈی کا ادعا بی آر ایس سے عوام بیزار: کشن ریڈی

تلنگانہ کے عوام میں ٹی آر ایس کے تعلق سے ناراضگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بی جے پی کو اکثریت سے کامیابی کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے اور 30 / نومبر کو ہونے والے انتخابات میں بی جے پی ریاست میں حکومت تشکیل دے گی۔ یہ بات صدر ریاستی بی جے پی جی کشن ریڈی نے بتائی۔

حیدر آباد: تلنگانہ کے عوام میں ٹی آر ایس کے تعلق سے ناراضگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بی جے پی کو اکثریت سے کامیابی کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے اور 30 / نومبر کو ہونے والے انتخابات میں بی جے پی ریاست میں حکومت تشکیل دے گی۔ یہ بات صدر ریاستی بی جے پی جی کشن ریڈی نے بتائی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں وزیر اکسائز موجود، وزیر تعلیم نہیں۔ترجمان بی جے پی کا تبصرہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلق اسمبلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جنوبی ریاست میں زعفران پارٹی کی حکومت قائم ہونے کے امکانات روشن ہے۔

مرکزی وزیر صنعت کشن ریڈی نے مزید بتایا کہ تلنگانہ میں عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں، کیوں کہ وہ بی آر ایس اور کانگریس سے بیزار ہوگئے ہیں۔ دونوں پارٹیاں عوام کے اعتماد سے محروم ہوگئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معلق اسمبلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیوں کہ ریاستی حکومت کے خلاف برہمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اِس کا اظہار انتخابی نتائج کے بعد ہوگا۔ عوام‘ پولیس اور غیر سماجی عناصر کی وجہ سے حقائق کو پیش کرنے سے پس وپیش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور جنوبی ریاست میں اپنا قدم مستحکم کرتی جائیں گی۔ بی جے پی تلنگانہ یونٹ سے انہوں نے درخواست کی ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر خاطر خواہ انتظامات کریں۔

بی جے پی کے سینئر قائد نے مزید بتایا کہ اگر عظیم پارٹی کانگریس کو کامیابی حاصل ہوجائے تو یہ پیش قیاس کی جارہی ہے، اِس کے بعض ارکان اسمبلی بی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے۔ تلنگانہ عوام جو کہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ یہ بی جے پی سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں پارٹی نے جو مظاہرہ کیا تھا، اُس سے اِس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ جنوبی ہند میں بھی پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے ریاست میں اسمبلی کی 2 نشستوں پر کامیابی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے پارٹی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور چندر شیکھر راؤ زیر قیادت حکومتیں عوام کی توقعات کی تکمیل میں ناکام رہی ہے۔ کسان، خواتین، طلبہ اور نوجوان بھی موجودہ حکومت سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی برسر اقتدار آجائے تو تلنگانہ میں بی سی قائد کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کرے گی۔

a3w
a3w