حیدرآباد

حیدرآباد میں کھلے مین ہول میں گرنے سے چار سالہ لڑکے کی موت

ایک افسوسناک واقعہ میں حیدرآباد میں منگل کو ایک چار سالہ لڑکا کھلے مین ہول میں گرنے سے ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: ایک افسوسناک واقعہ میں حیدرآباد میں منگل کو ایک چار سالہ لڑکا کھلے مین ہول میں گرنے سے ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

یہ واقعہ شہر کے مضافات میں بچوپلی کے پرگتی نگر میں پیش آیا۔ کھلے مین ہول میں بچے کے گرنے کے دل دہلا دینے والے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئے۔

چار سالہ لڑکا جسے سی سی ٹی وی میں ایک آدمی کے پیچھے چلتے ہوئے دیکھا گیا، اچانک مین ہول میں گرگیا۔ آدمی نے مین ہول سے بچنے کے لیے ایک لمبا قدم اٹھایا، لیکن لڑکا بظاہر اس گڑھے کو محسوس کرنے میں ناکام رہا اور اس میں گر گیا۔

آدمی نے پیچھے مڑ کر دیکھا لیکن کچھ نہ کر سکا کیونکہ لڑکا مین ہول میں غائب ہو چکا تھا۔ اس کے بعد اس نے لڑکے کے گھر والوں کو اطلاع دی۔

مقامی لوگوں کے الرٹ ہونے کے بعد میونسپل حکام نے لڑکے کی تلاش شروع کی۔ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (DRF) بھی تلاشی مہم میں شامل ہوئی۔

ڈرینیج لائن قریبی جھیل میں جاکر شامل ہوتی ہے، امدادی کارکنوں نے جھیل میں تلاش شروع کر دی۔ چار سالہ لڑکا جس کی شناخت متھن ریڈی کے طور پر کی گئی ہے اس کی لاش شام کو ملی۔

بارش کے موسم میں ماں باپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سڑک پر نکلنے سے روکیں، یا تو خود ان کے ساتھ جائیں یا کسی کو اس کے ساتھ بھیجیں۔

بچوں کو اس بات کی تنبیہ کریں کہ بجلی کے کھنبوں، نالوں، مین ہول وغیرہ جیسی جگہوں سے دور رہیں۔

a3w
a3w