سوشیل میڈیا
صرف ٹویٹر بلیو سبسکرائبر سوشل میڈیا پولز میں ووٹ دے سکتے ہیں:ایلون مسک
ایلون مسک نے یہ ٹویٹ ایک صارف کی پوسٹ کے جواب میں کیا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ صرف 'بلیو سبسکرائبرز' کو پالیسی سے متعلق پولز میں ووٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ "اچھا نقطہ۔
واشنگٹن: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ مستقبل میں صرف ٹوئٹر بلیو کے صارفین ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے پالیسی پولز میں ووٹ ڈال سکیں گے۔
ایلون مسک نے یہ ٹویٹ ایک صارف کی پوسٹ کے جواب میں کیا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ صرف ‘بلیو سبسکرائبرز’ کو پالیسی سے متعلق پولز میں ووٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ "اچھا نقطہ۔
ٹویٹر اس میں تبدیلی کرے گا۔”اسپوٹنک نیوز کے مطابق ٹویٹر نے دسمبر کے اوائل میں ٹویٹر بلیو ادا شدہ ماہانہ سبسکرپشن کو دوبارہ لانچ کیا ہے۔ ادا شدہ خصوصیات میں نیلے چیک مارکس‘ ٹویٹس میں ترمیم کرنے کی صلاحیت‘ اعلیٰ معیار کے ویڈیو اپ لوڈز اور ریڈر موڈ شامل ہیں۔