آندھراپردیش

وشاکھا اسٹیل پلانٹ میں آگ لگنے کا واقعہ

بلاسٹ فرنیس کو چلانے اور اسٹیل کی پیداوار کے لیے کوکنگ کول ذخیرہ کیا گیا تھا اور اسی دوران آگ لگ گئی۔ ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں، بشمول بیشتر فائر بریگیڈس، موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھا اسٹیل پلانٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آر ایم ایچ پی شعبہ میں کوکنگ کول میں اچانک شعلے بھڑک اٹھے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

بلاسٹ فرنیس کو چلانے اور اسٹیل کی پیداوار کے لیے کوکنگ کول ذخیرہ کیا گیا تھا اور اسی دوران آگ لگ گئی۔ ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں، بشمول بیشتر فائر بریگیڈس، موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔

آگ کے باعث پلانٹ کے عملہ میں گھبراہٹ اورخوف دیکھاگیاکیونکہ دھواں کثیف تھا ۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور آگ کو قابو میں کر لیا گیا جس پرتمام نے راحت کی سانس لی۔

یاد رہے کہ مئی 2025 میں بھی اسی پلانٹ میں ایک ایسا ہی حادثہ پیش آیا تھا تاہم اس میں بھی کسی کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ملی۔