حیدرآباد

حسین ساگرجھیل کی کشتیوں میں آگ کا واقعہ، نوجوان لاپتہ

پیر کی صبح اجئے کے ارکان خاندان حسین ساگر کے پاس پہنچے اور پولیس حکام کو اطلاع دی کہ وہ گزشتہ رات سے لاپتہ ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے حسین ساگر میں گذشتہ شب دوکشتیوں میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد شہر کا ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا ہے۔اس نوجوان کی شناخت اجئے کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پیر کی صبح اجئے کے ارکان خاندان حسین ساگر کے پاس پہنچے اور پولیس حکام کو اطلاع دی کہ وہ گزشتہ رات سے لاپتہ ہے۔

انہوں نے اسے تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن کی درخواست کی۔اس درخواست کے بعد حکام اور پولیس نے دو بچاوٹیموں کے ساتھ جھیل میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔

ضرورت پڑنے پر مزید ٹیمیں تعینات کی جا ئیں گی۔ دستیاب معلومات کے مطابق اجئے کے ساتھ آنے والے دوست محفوظ رہے۔اتوار کی رات حسین ساگر میں دو کشتیوں میں آگ لگ گئی تجہ۔

یہ آگ مبینہ طور پر نیکلس روڈ پر پیپلز پلازہ میں منعقد ’بھارت ماتا مہا آرتی‘ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پٹاخے پھٹنے کی وجہ سے لگی تھی۔

اس حادثہ کے وقت کشتیوں میں 15 افراد سوار تھے۔ آگ ایک کشتی سے دوسری کشتی میں پھیل گئی جس سے دونوں کشتیوں کو شدید نقصان پہنچا۔