حیدرآباد
نامپلی میں آتشزدگی واقعہ،بچاو آپریشن جاری، 5 افراد لاپتہ، دھویں سے امدادی کاموں میں رکاوٹ
شہرحیدرآباد کے نامپلی علاقہ کے چراغ علی لین میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں لگی ہولناک آگ کے بعد بچاوآپریشن دوسرے دن بھی جاری ہے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نامپلی علاقہ کے چراغ علی لین میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں لگی ہولناک آگ کے بعد بچاوآپریشن دوسرے دن بھی جاری ہے۔
عمارت کے سیلارمیں موجود فرنیچر کی وجہ سے اٹھنے والے کثیف دھویں نے امدادی کارروائیوں کو میں رکاوٹ پیداکردی۔
ہفتہ کی دوپہر تقریباً ایک بجے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی۔
حکام کے مطابق عمارت کے اندر 5 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ ابھی تک ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔
ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ہی ایسے حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔