آندھراپردیش

اےپی: بجلی کے کھمبے کو چھولینے سے 8سالہ لڑکے کی موت

راستے میں اس نے سڑک کے کنارے موجود ایک بجل کے پول کو چھو لیا، جس میں بجلی دوڑ رہی تھی۔ شاک لگنے سے مانس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: اتفاقی طورپر بجلی کے کھمبے کو چھولینے سے 8سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

یہ واقعہ آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ میں پیش آیا۔ گوللاپالم گٹو سے تعلق رکھنے والا 8سالہ مانس بیکری سے بسکٹ خریدنے کے لئے گھر سے نکلا۔

راستے میں اس نے سڑک کے کنارے موجود ایک بجل کے پول کو چھو لیا، جس میں بجلی دوڑ رہی تھی۔ شاک لگنے سے مانس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے بعد علاقہ میں غم کا ماحول چھا گیا۔ مقامی افرادنے الزام لگایا کہ یہ حادثہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔