شمالی بھارت

بی ایس پی کے 16 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری، مسلم امیدوار بھی شامل

بی ایس پی نے ذیشان خان کو رامپور سے‘صولت علی کو سنبھل‘ مجاہدحسین کو امروہہ اور دیورت تیاگی کو میرٹھ سے میدان میں اتارا ہے۔ ماجدعلی کو سہارن پور‘ شری پال سنگھ کو کیرانہ اور داراسنگھ پرجاپتی کو مظفرنگر سے ٹکٹ دیاگیا۔

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات کیلئے اتوار کے دن 16امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی۔ پہلی فہرست میں پارٹی نے اترپردیش کے مغربی حصہ سے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ بیشترامیدوار ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ الیکشن لڑرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی

 بی ایس پی نے ذیشان خان کو رامپور سے‘صولت علی کو سنبھل‘ مجاہدحسین کو امروہہ اور دیورت تیاگی کو میرٹھ سے میدان میں اتارا ہے۔ ماجدعلی کو سہارن پور‘ شری پال سنگھ کو کیرانہ اور داراسنگھ پرجاپتی کو مظفرنگر سے ٹکٹ دیاگیا۔

 وجیندرسنگھ کو بجنور‘سریندرپال سنگھ کو نیگنہ(ایس سی) اور محمدعرفان سیفی کو مرادآباد سے میدان میں اتاراگیا۔ پارٹی نے پروین سنبلی کو باغپت‘راجندرنسگھ سولنکی کو گوتم بدھ نگر‘گریش چندر جاتو کو بلندشہر (ایس سی) عابدعلی کو آنولہ‘ انیس احمد خان کو پیلی بھیت اور دوڈارام ورما کو شاہجہاں پور (ایس سی) حلقہ سے ٹکٹ دیا ہے۔