ہاسپٹل کے آئی سی یو میں زیر علاج لڑکی کی عصمت ریزی
پولیس نے بتایا کہ خاتون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں شرحل کرایا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ جب اس نے الارم بجایا تو ملزم نے اسے بے ہوش کرنے کا انجکشن دے گیا۔

الور: راجستھان کے ضلع الوال کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج لڑکی کو میل نرس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق راجستھان کے ضلع الور میں واقع نجی اسپتال کے آئی سی یو میں شریک 24 سالہ مریضہ کوملزم چراغ یادو نے صبح 4 بجے کے قریب مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں شرحل کرایا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ جب اس نے الارم بجایا تو ملزم نے اسے بے ہوش کرنے کا انجکشن دے گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون کے بستر پر جاتے اور پردہ ڈھانپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون کو جب ہوش آیا تو اس نے اپنے شوہر اور گھر والوں کو فون کرکے واقعہ سے آگاہ کیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی اور واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے۔