کھیل

سرفراز خان کے ٹسٹ کیریر کی پہلی سنچری

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کا پہلا میاچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

بنگلورو (اسپورٹس ڈسک) ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کا پہلا میاچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
بنگلورو ٹسٹ میں ٹیم انڈیا شکست کے دہانے پر۔ ہنری کی شاندار بولنگ
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
سرفراز نے ڈبیو ٹسٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہندوستانی ٹیم پہلی اننگز میں مکمل پر بکھر گئی تھی جس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں شاندار واپسی کی۔ سرفراز خان نے اس واپسی میں بڑا حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹسٹ کیریر کی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔

دوسری اننگز میں ٹیم انڈیا نے اپنا دوسرا وکٹ روہت شرما کی صورت میں گنوایا جس کے بعد سرفراز خان چوتھے نمبر پر کریز پر آئے۔ سرفراز نے ویراٹ کوہلی کے ساتھ 163 گیندوں پر 136 رنز کی شراکت داری کی۔ سابق کپتان اور اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے رشبھ پنت کے ساتھ اپنی اننگز جاری رکھی۔

سرفراز خان نے اپنے ٹسٹ کیریئر کی پہلی سنچری 110 گیندوں پر بنائی۔ انہوں نے یہ سنچری 56.3 اوورز میں ٹم ساؤتھی کی گیند پر چوکا لگاکر اسکور کی۔ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو میچ میں واپس لانے میں بڑا کردار ادا کیا۔

سرفراز خان نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریر کا آغاز 15 فروری 2024 کو انگلینڈ کے خلاف کیاتھا۔ وہ اب تک 3 ٹسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ تینوں ٹسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف ہیں۔ ان تین ٹسٹ میچوں میں سرفراز خان نے 79.36 کے اسٹرائیک ریٹ سے 200 رنز بنائے ہیں جس میں 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

سرفراز خان اب تک 51 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 51 میچوں میں 70.75 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4422 رنز بنائے ہیں جس میں 14 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ سرفراز خان کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور 301 رنز ناقابل شکست ہے۔