دہلی
ایرانڈیا کے A350 طیارہ کی پہلی تصویر جاری
ایرانڈیا نے ٹاٹا گروپ کا حصہ بننے کے بعد اپنی ری برانڈنگ اور نئے لوگو کے ساتھ ہفتہ کے دن اپنے A350 طیارہ کا نیا لُک جاری کیا۔
نئی دہلی: ایرانڈیا نے ٹاٹا گروپ کا حصہ بننے کے بعد اپنی ری برانڈنگ اور نئے لوگو کے ساتھ ہفتہ کے دن اپنے A350 طیارہ کا نیا لُک جاری کیا۔
اس نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ یہ ہمارے A350 طیارہ کا پہلا لُک ہے۔ ہمارا یہ طیارہ موسم سرما میں ہندوستان آجائے گا۔
تازہ تصاویر فرانس میں ایرانڈیا کے ورکشاپ کی پینٹ شاپ سے لی گئی ہیں۔ A350 طیارے موسم سرما میں ایرلائن کو ملنے شروع ہوجائیں گے۔ نیا A350 طیارہ دسمبر میں آجائے گا۔