تلنگانہ

سری سیلم پراجکٹ کے پانچ دروازے کھول کر پانی چھوڑاگیا

کرشنا پر واقع تلنگانہ اوراے پی کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ میں بھاری مقدار میں پانی داخل ہواجس کے بعد خطرے کو بھانپتے ہوئے حکام نے گزشتہ روز کھولے گئے تین دروازوں کے ساتھ مزید دو دروازے کھولتے ہوئے اب جملہ پانچ دروازوں کو 10 فٹ تک اٹھا دیا ہے، جن سے پانی کا اخراج کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: کَرناٹک اور مہاراشٹرا میں جاری موسلادھار بارش کے نتیجہ میں دریائے کرشنا اور اس کی معاون ندیوں میں زبردست پانی کا بہاو دیکھاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت

کرشنا پر واقع تلنگانہ اوراے پی کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ میں بھاری مقدار میں پانی داخل ہواجس کے بعد خطرے کو بھانپتے ہوئے حکام نے گزشتہ روز کھولے گئے تین دروازوں کے ساتھ مزید دو دروازے کھولتے ہوئے اب جملہ پانچ دروازوں کو 10 فٹ تک اٹھا دیا ہے، جن سے پانی کا اخراج کیا جا رہا ہے۔

فی الحال بالائی علاقوں سے 2,32,290 کیوسیکس پانی کا بہاؤ جاری ہے جب کہ پانچوں دروازوں اور بائیں و دائیں بجلی گھروں کے ذریعہ مجموعی طور پر 2,01,743 کیوسیکس پانی خارج کیا جا رہا ہے۔

سری سیلم جھیل کی مکمل گنجائش 885 فٹ ہے، جبکہ اس وقت پانی کی سطح 883 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ وہ ہر گھنٹے پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔