تلنگانہ

انٹرنس ٹسٹ ”نیٹ“ کا انعقاد

نیشنل الیجیبلیٹی۔ کم انٹرنس ٹسٹ(NEET) کا ریاست میں پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے نیٹ ٹسٹ کے نقائص سے پاک انعقاد کیلئے موثر اقدامات اور انتظامات کئے گئے تھے۔

حیدرآباد: نیشنل الیجیبلیٹی۔ کم انٹرنس ٹسٹ(NEET) کا ریاست میں پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے نیٹ ٹسٹ کے نقائص سے پاک انعقاد کیلئے موثر اقدامات اور انتظامات کئے گئے تھے۔

آج دوپہر دوبجے سے ریاست کے25 شہروں اور ٹاونس میں 115 مراکز پر نیٹ اہلیتی امتحان منعقد کیا گیا جس میں 60,000 سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔

اس بار نیٹ امتحان تحریر کرنے کے وقت میں 20 منٹ کا اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے طلبا میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔طلباء کو پہلے ہی امتحان کے وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مرکز پہنچ جانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

دوپہر1:30بجے کے بعد آنے والے طلبا کو امتحان میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ طلبا کو200سوالات کا جواب تحریر کرنے 200 منٹ کا وقت دیا گیا۔