دہلی

لوک سبھا اجلاس: سونیا گاندھی نے پارلیمانی میٹنگ طلب کی

گاندھی نے پارٹی کی لوک سبھا پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی، لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری، چیف وہپ کے سریش کے علاوہ ششی تھرور، ڈاکٹر امر سنگھ جسبیر سنگھ، سنتوکھ سنگھ چودھری شامل تھے۔

نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پیر کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے عین قبل ایوان میں پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں پارٹی کے لوک سبھا اراکین کی میٹنگ طلب کی ۔

 گاندھی نے پارٹی کی لوک سبھا پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی، لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری، چیف وہپ کے سریش کے علاوہ ششی تھرور، ڈاکٹر امر سنگھ جسبیر سنگھ، سنتوکھ سنگھ چودھری شامل تھے۔ ممتاز ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے عین قبل منعقدہ اس میٹنگ میں کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے ایوان میں پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔