ممبئی میں سلنڈر دھماکہ سے پانچ مکانات منہدم
گولف کلب کے علاقے کے قریب اولڈ بیرک میں صبح 8 بجے کے قریب دھماکہ ہوا جس سے کئی چار سے پانچ منزلہ مکانات گر گئے۔ موقع سے ملنے والے مناظر میں تباہ شدہ مکانات کو منہدم سیڑھیوں اور بالکونیوں کے کچھ حصے ہوا میں لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ممبئی: ممبئی کے چیمبور علاقے میں چہارشنبہ کی صبح ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ مکانات منہدم ہو گئے،جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جن کی حالت مستحکم ہے تاہم 11 ،افرادکو بچا لیا گیا۔
گولف کلب کے علاقے کے قریب اولڈ بیرک میں صبح 8 بجے کے قریب دھماکہ ہوا جس سے کئی چار سے پانچ منزلہ مکانات گر گئے۔ موقع سے ملنے والے مناظر میں تباہ شدہ مکانات کو منہدم سیڑھیوں اور بالکونیوں کے کچھ حصے ہوا میں لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مقامی شہریوں نے بتایا کہ گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس سے ڈھانچہ گر گیا۔زخمیوں کو نجی گاڑیوں میں سرکاری شتابدی اسپتال لے جایا گیا۔
زخمیوں میں وکاس امبھور (50)، اشوک امبھور (27)، سویتا امبھور (47) اور روہت امبھور (29) شامل ہیں۔ راہل کامبلے (-35) اور پارتھ سنگھ (-21)شامل ہیں۔ شتابدی اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کیدار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔