جرائم و حادثات

خاتون کے گلے سے تین تولے طلائی چین چھین لی گئی، ملزمین فرار

راجندر نگر کے حیدر نگر میں خاتون کے گلے سے 3 تولے وزنی طلائی چین کو 2 نامعلوم افراد چھین کر فرار ہوگئے۔

حیدرآباد: راجندر نگر کے حیدر نگر میں خاتون کے گلے سے 3 تولے وزنی طلائی چین کو 2 نامعلوم افراد چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے بموجب 30 سالہ نشیتا بس کے انتظار میں حیدر نگر راجندر نگر بس اسٹانڈ پر کھڑی تھی کہ دو نامعلوم افراد ایکٹیوا پر آئے اور نشیتا کے گلے سے 3 تولے وزنی طلائی چین چھین کر فرار ہوگئے۔

اس واقعہ کی شکایت راجندر نگر پولیس میں درج کروائی گئی۔

پولیس نے مقامِ واردات کا معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی کی جانچ کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نامعلوم افراد کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

a3w
a3w