مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ فضائیہ نے جینین پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا، تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

رام اللہ: شمالی مغربی کنارے میں بدھ کے روز جنین پناہ گزین کیمپ کے الدمج محلے پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ کی اسرائیل سے نسل کشی کا خاتمہ کرنے کی اپیل
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، بائیں بازو جماعتوں کا 7 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق

یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے دی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد پانچ لاشیں جینین کے سرکاری اسپتال منتقل کی گئیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ دو میزائل کیمپ میں دو مکانات پر گرے جس سے ان کے کچھ حصے تباہ ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ فضائیہ نے جینین پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا، تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

کیمپ پر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔ منگل کو کیمپ پر ڈرون حملے میں چھ فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے میں 7 اکتوبر 2023 سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں 830 سے ​​زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔