حیدرآباد

ملاوٹی سیندھی کے واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ۔ تازہ ہیلت بُلٹن جاری

حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں ملاوٹی سیندھی کے واقعہ نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ اس واقعہ میں اب تک پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 31 افراد نِمس اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں ملاوٹی سیندھی کے واقعہ نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ اس واقعہ میں اب تک پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 31 افراد نِمس اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری


نِمس اسپتال کی جانب سے ایک تازہ ہیلت بُلٹن جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ متاثرہ 31 مریضوں میں سے 27 کی حالت مستحکم ہے، جبکہ 4 افراد کا ڈائیالیسِس کیا جا رہا ہے۔

اسپتال حکام نے کہا کہ ملٹی اسپیشلٹی ماہرین کی ایک ٹیم ان مریضوں کی صحت پر مسلسل نگرانی رکھے ہوئے ہے۔

پولیس اور صحت عامہ کے حکام نے اس واقعہ کی مکمل جانچ شروع کر دی ہے۔ شہر بھر میں غیر قانونی شراب فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مجاز ذرائع سے شراب نہ خریدیں اور کسی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔