تلنگانہ

تلنگانہ کے محبوب آباد میں شیر کو پکڑنے 5ٹیموں کی تشکیل

انہوں نے کہاکہ سی سی کیمرے جنگلات میں نصب کیے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں شیرکوپکڑنے کیلئے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی 5ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
محبوب آباد میں کمسن لڑکے کا اغواء وقتل، مجرم کو سزائے موت
تلنگانہ کی قابل تجدید توانائی24 پالیسی متعارف: : بھٹی وکرامارکہ (ویڈیو)
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد
تلنگانہ میں مجالس مقامی کے انتخابات کی تیاریاں
جمعیۃ علماء ضلع نظام آبادکے منتظمہ کا تربیتی ومشاورتی اجلاس

ضلع کے کوناپورم جنگلاتی علاقہ میں اس شیر کی موجودگی نے سنسنی پیدا کر دی ہے۔

شیر کے پنجوں کے نشانات کا پتہ چلا جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ ان کی جان بچائی جائے۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ کوٹہ گڈم گنگارم جنگلات میں شیرموجود ہے جس کو پکڑنے کیلئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سی سی کیمرے جنگلات میں نصب کیے جائیں گے۔

عہدیداروں نے ڈھول بجا کر ارد گرد کے دیہات کے عوام کو محتاط رہنے کی تاکید کی۔

انہوں نے شیر کی نقل و حرکت والے کوناپورم علاقے کا دورہ کیا اور عوام کو حوصلہ دیا۔