جرائم و حادثات
اُپل اسٹیڈیم کے قریب کارڈیوائیڈر سے ٹکراکر شعلہ پوش
تیزرفتاری حادثہ کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے اُپل اسٹیڈیم کے قریب کارڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد شعلہ پوش ہوگئی۔اس حادثہ کے ساتھ ہی کار میں سواردوافراد فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے کار سے اترگئے۔
اس طرح ان کی جان بچ گئی تاہم دیکھتے ہی دیکھتے کار میں آگ لگ گئی اوریہ کار جل کرمکمل طورپر خاکسترہوگئی۔تیزرفتاری حادثہ کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔