ایران میں سیلاب، 3 افراد ہلاک
ایران کے امدادی اور بچاؤ کے ادارے کے نائب سربراہ مرتضیٰ مرادی پور نے بتایا کہ یہاں کئی دنوں سے جاری بارشوں کی وجہ سے اچانک سیلاب آگیا، جس میں تقریباً تین افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بچاؤ کا کام جاری ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر قائم عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
تہران: ایران کے مغربی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے سبب اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ایرانین اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی (آئی ایس این اے) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
ایران کے امدادی اور بچاؤ کے ادارے کے نائب سربراہ مرتضیٰ مرادی پور نے بتایا کہ یہاں کئی دنوں سے جاری بارشوں کی وجہ سے اچانک سیلاب آگیا، جس میں تقریباً تین افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بچاؤ کا کام جاری ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر قائم عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
مسٹر مرادی پور نے کہا کہ مغربی علاقے میں آنے والے سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق مغربی آذربائیجان، الہام اور قزوین صوبوں سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے اب تک سیلاب سے متاثرہ 11 قصبوں اور 21 دیہاتوں میں 861 افراد کو بچایا ہے۔ اس کے علاوہ 24 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور 385 افراد کو ہنگامی رہائش فراہم کی گئی۔