حیدرآباد

میٹرو ریل مسافرین کیلئے شعور بیداری پروگرام

حیدرآباد میٹرو ریل ایک عالمی معیار کی سہولت ہے۔ لہذا ہم اس کو عالمی معیار کے شہری کی طرح استعمال کریں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل ایک عالمی معیار کی سہولت ہے۔ لہذا ہم اس کو عالمی معیار کے شہری کی طرح استعمال کریں۔

وشوا وشوانی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کی جانب سے بہ اشتراک ایل این ٹی میٹرو ریل ”تحفظ سے متعلق شعور بیداری مہم“ 19 دسمبر کو منعقد کی جارہی ہے جو میٹرو ریل مسافرین کے لئے ایک معلوماتی پروگرام ہے۔

13 اسٹیشنس میں منعقد کئے جانے والے اس پروگرام میں 25 ٹیمیں‘ 250 طلباء والینٹرس کی قیادت کریں گی۔

اس موقع پر مسافرین کو اس بات سے واقف کرایا جائے گا کہ انہیں میٹرو ریل اور اسٹیشنس پر کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے۔