تلنگانہ

اسکولس اور رسٹورنٹس میں فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزیوں کاانکشاف

معائنہ کرنے والی ٹیموں کے مطابق بعض اداروں کے پاس فوڈ لائسنس نہیں تھا اور وہ غذامیں مصنوعی رنگ استعمال کر رہے تھے۔ مدت کارآمد کی تکمیل والی اشیا اور کیڑوں سے متاثرہ دالوں کو فوری طور پر ضائع کر دیا گیا۔

حیدرآباد: کمشنرفوڈ سیفٹی کی ٹیموں نے سرکاری اقامتی اسکولس،ہاسٹلس اوردوپہر کے کھانے کے علاوہ، پرائیویٹ رسٹورنٹس اور سوپرمارکٹس کامعائنہ کیا۔ان ٹیموں نے حفظان صحت اوراشیا کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق کئی خلاف ورزیوں کا پتہ چلایا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: ڈبیر پورہ میں 2 کوئنٹل باسی گوشت ضبط، ایک شخص گرفتار
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

معائنہ کرنے والی ٹیموں کے مطابق بعض اداروں کے پاس فوڈ لائسنس نہیں تھا اور وہ غذامیں مصنوعی رنگ استعمال کر رہے تھے۔ مدت کارآمد کی تکمیل والی اشیا اور کیڑوں سے متاثرہ دالوں کو فوری طور پر ضائع کر دیا گیا۔

مونگ دال، کالے چنے اور املی کے نمونے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں تاکہ ان کی معیار جانچ کی جا سکے۔

کمشنر فوڈ سیفٹی نے بتایا کہ بیشتر رہائشی اسکولوں، ہاسٹلس اور مڈ ڈے میل پروگرام میں صفائی کے سلسلہ میں رہنمائی فراہم کی گئی جبکہ خانگی اداروں جیسے سوپر مارکٹس، کے ایف سی، ہوٹلوں اور مٹھائی کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ کچھ اداروں کے پاس غذاکا لائسنس موجود نہیں تھا، مصنوعی رنگ استعمال ہو رہے تھے

غیر معیاری کنٹینرس ملے، میعاد ختم شدہ اور متاثرہ دالیں ضائع کی گئیں اور مونگ دال، کالے چنے اور املی کے نمونے تجزیہ کیلئے لے لئے گئے۔