تلنگانہ

چیف منسٹرنے اپنی تقریرمیں ای راجندر کا 18بارنام لیا

تلنگانہ اسمبلی میں تصرف بل کی منظوری سے قبل چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے اپنی تقریر کے دوران 18بارای راجندر کا نام لیا جس پر بی جے پی قائد ای راجندر نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں تصرف بل کی منظوری سے قبل چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے اپنی تقریر کے دوران 18بارای راجندر کا نام لیا جس پر بی جے پی قائد ای راجندر نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
قائد اپوزیشن کے سی آر کا دورہ اضلاع، خاتون کے بیٹے کی شادی کیلئے5لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دانستہ طورپران کی شبیہ کو داغ داراورانہیں مشکوک بنانے کے لئے چیف منسٹرنے ایسا کیاہے۔ راجندر نے کہاکہ چیف منسٹرکی یہ حکمت عملی کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

اگرچیف منسٹرخودانہیں بی آرایس میں واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں تو بھی وہ ان کی دعوت کوقبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کے سی آر نے ان کے کیرئیر کو نقصان پہنچانے کے لئے ایسا کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ اب جس پارٹی میں ہیں‘ اُس کے وفاداررہیں گے۔چیف منسٹرکی جانب سے ان کا نام باربار لینے سے انہیں خوشی نہیں ہوئی ہے بلکہ وہ اب اس نقصان سے باہر آنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

ای راجندر نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ کے سی آر نے ان کے سوالات کا جواب دیا مگریہ میری شخصی خوشی کی وجہ نہیں بن سکتی۔میں نے عوام کے مفاد میں حکومت سے سوالات کئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ ٹی آرایس کے لئے پابندڈسپلین سپاہی کی طرح کام کرچکے تھے مگر انہیں پارٹی سے باہر کردیاگیا میں نے اپنی خودی سے ٹی آرایس نہیں چھوڑی تھی اور اب دوبارہ بی آرایس میں شامل ہونے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔

a3w
a3w