حیدرآباد

تلنگانہ میں بی آر ایس اور بی ایس پی نے اتحاد کرلیا، پروین کمار کی کے سی آر سے ملاقات

بی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھرراؤ نے بی ایس پی کے ریاستی صدر آر ایس پروین کمار سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ کے سی آر نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں بی ایس پی کے ساتھ اتحاد ہوگا۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس پارٹی بی ایس پی کے ساتھ ملکر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  بی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھرراؤ نے بی ایس پی کے ریاستی صدر آر ایس پروین کمار سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ کے سی آر نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں بی ایس پی کے ساتھ اتحاد ہوگا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

آر ایس پروین کمار نے بی ایس پی ہائی کمان سے بات چیت کی اور بی آر ایس کے ساتھ اتحاد کی اجازت مانگ لی۔ کے سی آر نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس اور بی ایس پی ایک ساتھ ملکر کام کریں گے اور دیگر معاملات میں بھی یکساں فیصلہ کیاجائےگا۔

کے سی آر نے کہاکہ بی آر ایس پارٹی بی ایس پی کیلئے پداپلی اور ناگرکرنول کی دو نشستیں چھوڑدے گی۔