جرائم و حادثات

بہرائچ میں المناک سڑک حادثہ، اوورٹیکنگ نے لی 5 جانیں

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رامانند کشواہا نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک ڈبل ڈیکر بس دہلی سے گونڈا جا رہی تھی۔ جیسے ہی بس پیاگ پور تھانہ کے کٹیلا گاو¿ں کے قریب پہنچی تو سیمنٹ سے لدی ایک ٹریکٹر ٹرالی بس کے آگے جا رہی تھی۔

بہرائچ : ضلع کے گونڈا بہرائچ روڈ پر پیاگ پور تھانے کے کھنٹہنا چوکی کے کٹیلا گاو¿ں کے قریب منگل کی دوپہر کو پیش آئے حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے، دو خواتین اور ایک مرد سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں۔ یہ سبھی ایک رشتہ دار کے گھر ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آٹو سے جا رہے تھے۔ اس حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گچی باؤلی میں دل دہلادینے والا سڑک حادثہ،ڈبل ڈیکر بس کے نیچے آکردسویں جماعت کی طالبہ کی موت
تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی
سیاسی محرکہ تشدد: بی جے پی قائد
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رامانند کشواہا نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک ڈبل ڈیکر بس دہلی سے گونڈا جا رہی تھی۔ جیسے ہی بس پیاگ پور تھانہ کے کٹیلا گاو¿ں کے قریب پہنچی تو سیمنٹ سے لدی ایک ٹریکٹر ٹرالی بس کے آگے جا رہی تھی۔

بس ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھا تو اچانک بس سامنے سے آنے والے آٹو سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ آٹو میں کل 16 لوگ سوار تھے۔ حادثے میں علیم (12)، فہد (4)، مریم (60)، امجد (50) اور منی (40) کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ 11 لوگ زخمی ہیں جن میں سے 10 کو لکھنو¿ ریفر کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک شخص میڈیکل کالج بہرائچ میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ سب ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔

واقعہ کے بارے میں ضلع مجسٹریٹ مونیکا رانی نے کہا کہ یہ حادثہ اوور ٹیکنگ کے دوران پیش آیا۔ ان لوگوں نے ایک آٹو بک کرایا تھا اور پیاگ پور تھانہ علاقہ کے تحت کولہووا گاو¿ں میں ایک رشتہ دار کے گھر شادی میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ بس گونڈہ سے دہلی کے لئے بس پرمٹ پر چل رہی تھی اور کاودیا پل سے مسافروں کو لینے جا رہی تھی۔ حادثے کے وقت بس میں کوئی