105 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون صدر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طالبات نے تاریخ رقم کردی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین الیکشن میں خاتون امیدواروں نے تاریخ بنائی۔ انہوں نے نائب صدر کے بشمول 13عہدے جیت لئے۔نتائج کا جمعہ کے دن اعلان کیا گیا۔
علی گڑھ(یو پی) (پی ٹی آئی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین الیکشن میں خاتون امیدواروں نے تاریخ بنائی۔ انہوں نے نائب صدر کے بشمول 13عہدے جیت لئے۔نتائج کا جمعہ کے دن اعلان کیا گیا۔یونیورسٹی کے 105سالہ تاریخ میں نشرح نعیم اسٹو ڈنٹ یونین کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں۔ انہوں نے 7091 ووٹ لئے۔
ان کے قریبی حریف کے حصہ میں 5818 ووٹ آئے۔خاتون امیدواروں نے 10ارکان کابینہ عہدوں میں ریکارڈ 5 عہدے بھی جیت لئے۔ طلبہ یونین نے اُن کی نمائندگی قابل لحاظ حد تک بڑھ گئی۔ صدر کا عہدہ محمد نعمان اشرف نے جیتا جنہوں نے 4100 سے زائد ووٹوں سے یہ جیت حاصل کی۔ محمد حمدان سکریٹری منتخب ہوئے۔
نتائج کا اعلان چیف الیکشن آفیسر اے ایم یو ایس یو، اے ایم یو کورٹ الیکشنس پروفیسر جاوید طالب اور چیف الیکشن آفیسر ویمنس کالج اسٹوڈنٹس یونین الیکشن پروفیسر نازیہ حسن نے کیا۔جاریہ سال کا الیکشن اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ 8 سال کے وقفہ کے بعد ہوا ہے۔طلبہ گزشتہ 3برس سے اس کیلئے مسلسل احتجاج کررہے تھے۔
فیکلٹی کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ جنریشن زی کے جاریہ احتجاج نے بھی الیکشن پر اثر ڈالا۔اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے الیکشن کے پر امن انعقاد کی ستائش کی۔ یونیورسٹی عہدیداروں کے بموجب انتخابی مہم کے دوران تشدد کے ایک بھی واقعہ کے اطلاع نہیں۔