مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحراؤں میں برف باری (ویڈیوز وائرل)

سعودی عرب کے صوبہ "الجوف" میں جگہ جگہ برف کی سفید چادر بچھی ہوئی نظر آ رہی ہے، جسے دیکھ کر مقامی لوگ حیران ہیں۔ یہ علاقہ عام طور پر پورے سال خشک موسم کے لیے مشہور ہے، اور یہاں بارش یا برف باری کا تصور بھی ممکن نہیں تھا۔

ریاض: سعودی عرب کا نام آتے ہی ذہن میں سب سے پہلے صحرا اور شدید گرمی کا تصور آتا ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں یہاں موسمی حالات میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ سعودی عرب کے کچھ علاقوں میں پہلی بار تاریخ میں برف باری ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان

سعودی عرب کے صوبہ "الجوف” میں جگہ جگہ برف کی سفید چادر بچھی ہوئی نظر آ رہی ہے، جسے دیکھ کر مقامی لوگ حیران ہیں۔ یہ علاقہ عام طور پر پورے سال خشک موسم کے لیے مشہور ہے، اور یہاں بارش یا برف باری کا تصور بھی ممکن نہیں تھا۔

 لیکن اس سال غیر معمولی موسمی حالات کے باعث برف باری ہوئی ہے، اور لوگ سڑکوں پر برف کے ڈھیروں کے درمیان چلتے ہوئے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مقامی افراد نے برف باری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

موسمی حالات میں اس بڑی تبدیلی پر متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی نے بھی ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب اور یو اے ای بھر میں طوفانی بارشوں اور اولوں کی بارش کا امکان ہے۔

 سعودی عرب کا موسمیاتی ادارہ بھی شدید موسمی وارننگز جاری کر رہا ہے اور لوگوں کو متنبہ کر رہا ہے کہ وہ طویل اور سخت موسمی حالات کے لیے تیار رہیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں، تیز ہوائیں، اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔ اس غیر معمولی موسمی صورتحال کے باعث عوام کو محتاط رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔