تلنگانہ

تلنگانہ کی تشکیل سے صرف  کے سی آر کے خاندان کو ہی فائدہ پہنچا:راج گوپال ریڈی

راج گوپال نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل پر پانی، فنڈس اور ملازمتوں کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم چندرشیکھرراو نے اس وعدہ کو پورا نہیں کیا۔

حیدرآباد: کانگریس کے لیڈر کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل سے صرف چندرشیکھرراو کے خاندان کو ہی فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں بہتری کیلئے تلنگانہ میں کانگریس کا اقتدارضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

کانگریس کے اقتدار میں غریبوں کی مشکلات دور ہوں گی اور نوجوانوں کوملازمتیں حاصل ہوں گی۔ راج گوپال نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل پر پانی، فنڈس اور ملازمتوں کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم چندرشیکھرراو نے اس وعدہ کو پورا نہیں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اگر عوام اپنی زندگیوں میں بہتری کیلئے کانگریس کو ووٹ دیں ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ متحدہ نلگنڈہ ضلع میں کانگریس 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔