تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل جدید،صدرنشین کاانتخاب متوقع
اس جی او کے مطابق ذیلی شقI کے زمرہ کے تحت اسدالدین اویسی ایم پی اور جعفرحسین معراج ایم ایل اے کونئی حج کمیٹی کا ارکان نامزدکیاگیا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے حج کمیٹی ایکٹ بابتہ 2002 کے تحت تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل جدیدعمل میں لائی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جی اونمبر12 جاری کردیاگیاہے۔
اس جی او کے مطابق ذیلی شقI کے زمرہ کے تحت اسدالدین اویسی ایم پی اور جعفرحسین معراج ایم ایل اے کونئی حج کمیٹی کا ارکان نامزدکیاگیا ہے۔
علاوہ ازیں حکومت نے مختلف شفوں کے زمروں کے تحت حج کمیٹی کے ارکان کے طورپر محمدشرف الدین ولد محمدکریم الدین معاون رکن منڈل پریشد گنڈالہ یاداری بھونگیر ضلع‘محترمہ خواجہ ثنازوجہ خواجہ فخرالدین کارپوریٹر رام گنڈم‘ محمدمجیب الدین والد محمدمعین الدین معاون رکن منڈل پریشد شاہ میرپیٹ‘
الیاس احمدحامدقاسمی ولد خواجہ تاج احمد قصبہ پان گلی نرمل‘سید احسان الدین ولد سیدخیرالدین میر باغ کالونی نلگنڈہ‘سیدتقی رضی الدین یاقوت پورہ حیدرآباد‘فہمیدہ بیگم زوجہ محمدخواجہ معین الدین کارپوریٹر راجیونگر وقارآباد‘ محمدلئیق ولد محمد شاہ علی الدین ایراکنٹہ‘ کتہ پیٹ سرورنگر‘ محمدیوسف کوڑنگل ضلع وقارآباد‘ ڈاکٹر سید اظہر علی ولد سیدیعقوب علی راجیونگر‘
یوسف گوڑہ حیدرآباد‘سیدغلام افضل بیابانی قاضی پیٹ درگاہ‘ضلع ہنمکنڈہ‘ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ (ذیلی شق Vکے تحت) اور اگزیکٹیو حج آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو(ذیلی شق VI کے تحت)کونامزد کیاگیاہے۔نونامزد ارکان ریاستی حج کمیٹی کا اجلاس 7 مارچ کو 11:30 بجے دن طلب کیاگیاہے۔
اس اولین اجلاس میں ارکان‘ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا انتخاب کریں گے۔ تمام ارکان کوبہرصورت حج کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کرناہوگا۔بتایا جاتاہے کہ خسرو پاشاہ کا صدرنشین حج کمیٹی کی حیثیت سے انتخاب یقینی سمجھاجارہاہے۔