حیدرآباد

مجلس اتحاد المسلمین کے سابق رکن اسمبلی وراثت رسول خان کا انتقال

مرحوم 2009 کے اسمبلی انتخابات میں نامپلی حلقہ سے اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز مجلس کے کارپوریٹر کے طورپر کیا تھا اور اس کے بعد ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سابق رکن اسمبلی وراثت رسول خان کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا۔ وراثت رسول خان حلقہ اسمبلی نامپلی سے مجلس کی نمائندگی کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال

مرحوم 2009 کے اسمبلی انتخابات میں نامپلی حلقہ سے ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز مجلس کے کارپوریٹر کے طورپر کیا تھا اور اس کے بعد ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ وہ تقریباً چار دہوں تک مجلس سے وابستہ رہے۔

وراثت رسول خان کی نماز جنازہ آج (منگل کو) بعد نماز مغرب مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم ماہر تعلیم و بانی شاداں گروپ آف انسٹیٹیوشنس وزارت رسول خان مرحوم کے چھوٹے بھائی تھے۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند شامل ہیں۔

a3w
a3w