بین الاقوامیصحت

آسٹریلیا میں کورونا کی نئی لہر کی وارننگ، لوگوں کو بوسٹر ڈوز لینے کا مشورہ

کینبرا: آسٹریلیا کے اعلیٰ ڈاکٹر وں نے ملک کو خبردار کیا ہے کہ وہ موسم سرما سے پہلے کووڈ-19 کی نئی لہر سے نمٹنے تیاری کرلے۔

کینبرا: آسٹریلیا کے اعلیٰ ڈاکٹر وں نے ملک کو خبردار کیا ہے کہ وہ موسم سرما سے پہلے کووڈ-19 کی نئی لہر سے نمٹنے تیاری کرلے۔

متعلقہ خبریں
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس

چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) پال کیلی اور صحت اور بزرگوں کی دیکھ ریکھ کے وزیر مارک بٹلر نے کہا کہ حکومت ویکسینیشن کی اہمیت اور قدر کو تقویت دینے کے لیے اتوار کو ایک نئی کووڈ 19اشتہاری مہم شروع کرے گی۔

2023 کے لیے اضافی کووڈ 19 بوسٹر خوراک کے لیے ٹیکہ کاری پر آسٹریلیا کے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے مشورے کے بعد یہ مہم شروع کی گئی ہے۔

مسٹر بٹلر نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’اگر آپ کو انفیکشن ہوئے چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، یا چھ ماہ پہلے جب آپ نے کووِڈ ویکسین کی آخری خوراک لی تھی، تو اب آپ باہر جا کر حفاظت کے لیے ایک اور اضافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں، چاہے یہ آپ کی تیسری، چوتھی یا پانچویں خوراک ہو۔‘‘

مسٹر کیلی نے کہا کہ سال کے سرد مہینوں میں آسٹریلیا میں انفیکشن کی نئی لہروں کی پیش گوئی کرنے سے پہلے بوسٹر ویکسین کی بڑھتے ہوئے کوریج بہت ضروری ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، فروری کے اوائل میں دستیاب کرائےجانے کے بعد سے دس لاکھ آسٹریلیائی باشندوں کو 2023 کی بوسٹر خوراک مل چکی ہے۔

ذریعہ
یوا ین آئی