ایشیاء

پاکستان کے سابق وزیر فواد چودھری گرفتار

سابق وفاقی وزیر اور محروس سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے سابق رکن فواد چودھری کو یہاں ان کی قیام گاہ سے گرفتار کرلیا گیا اور ہفتہ کے روز ایک نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور محروس سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے سابق رکن فواد چودھری کو یہاں ان کی قیام گاہ سے گرفتار کرلیا گیا اور ہفتہ کے روز ایک نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں
فواد چوہدری قومی احتساب بیورو کے حوالے
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
امامِ کعبہ کا اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی
عمران خان کو اسلام آباد میں اپنی گرفتاری کا اندیشہ

اخبار ڈان نے ان کی بیوی ہبہ فواد چودھری کے حوالہ سے اطلاع دی کہ فواد چودھری موجودہ طورپر استحکام ِ پاکستان پارٹی کے رکن ہیں۔ انہیں ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا۔ ہبہ فواد چودھری نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ فواد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔

فواد چودھری‘ عمران خان کی پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر لیڈر ہیں۔ جیو نیوز نے ان کے حوالہ سے اطلاع دی کہ پولیس اور سادہ لباس افراد نے ان کے شوہر کو گرفتار کیا ہے۔

ہمیں یہ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں جنوری میں فواد کو ان کی رہائش گاہ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے زماں پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کو برسرعام دھمکایا تھا۔

بعدازاں جون میں چودھری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر انتخابی ادارہ سے معافی مانگ لی تھی۔

جیو نیوز نے مزید کہا کہ یہ بات ہنوز غیرواضح ہے کہ آج فواد کو کیوں گرفتار کیا گیا کیونکہ انہیں 9مئی کے فسادات سے پہلے اور بعد میں کئی مقدمات میں شامل کیا گیا تھا۔

a3w
a3w